ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی میں بیف سپلائی کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

اُڈپی میں بیف سپلائی کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

Thu, 01 Sep 2016 19:51:23    S.O. News Service

اُڈپی:یکم اگست(ایس او نیوز)کوٹاپولس تھانہ اُڈپی کے پولس چک پوسٹ کے قریب منگلورو کے ایک نوجوان کو سواری میں بیف سپلائی کے الزام میں گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت سورتکل کے امتیاز (28)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس کے مطابق 170کلو بیف ،1640روپئے نقد اور موبائیل کو ضبط کرلیا گیا ہے۔کوٹاپولس کے مطابق صبح سویرے ایک نوجوان سواری لے کر اُڈپی سے کنداپور کی طرف جارہا تھا جب اس کو تیکٹے چک پوسٹ پر روکنے کے لئے کہاگیا تو تیزرفتاری سے نکل گیا۔ چک پوسٹ پر متعین ہوم گارڈ نے پولس کو اطلاع دی جنہوں نے سواری کو کنوکیرے ہال کے قریب روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ بتایا جارہاہے کہ سواری پر دو لوگ تھے، جن میں سے ایک کو گرفتارکرنےمیں پولس کامیاب ہوئی ہے، دوسرا فرارہوگیا ہے۔ گرفتار شدہ امتیاز نے بتایا کہ مفرور کی شناخت کولائی کے رہنے والے فلاح الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گائے ذبح اورمویشی تحفظ ایکٹ کی دفعات 4،5،11 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔

 


Share: